: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۱۴؍جولائی (اعتمادنیوز)شہر کے قدیم مونڈھا سے قریب ابچل نگر گوئند باغ علاقہ میں گزشتہ رات دو دوستوں نے ایک دوسرے پر خنجر سے حملہ کردیا جس میں دونوں ہی بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ابچل نگر کے رہنے والے چرن سنگھ اور گوئند باغ کے رہنے والے کل پرکاش سنگھ یہ دونوں دوست موٹرسائیکل پر بیٹھ کر گوئند باغ کی طرف آئے تھے ۔ کسی وجہ پر دونوں کے درمیان ابتداء میں بحث و تکرار ہوئی پھر دونوں نے
اپنے پاس موجود خنجر نکال کر ایک دوسرے پر حملہ کردیا ۔ ایک دوست نے دوسرے دوست کے پیٹ میں خنجر گھونپا تو دوسرے نے اس کے گرد ن پر خنجر سے وارکردیا ۔ دونوں ہی قاتلانہ حملہ میں بری طرح زخمی ہوئے ہیں اور دونوں کو ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں علاج کی غرض سے شریک کیاگیا ۔ گزشتہ رات ۸بجے کے قریب پیش آئے اس واردات کے بعد قدیم مونڈھا علاقہ میں کچھ وقت کیلئے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا مگر پولس نے فوری حالات پر قابو پالیا ۔ ایک دوست کی طبیعت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔